Monday, May 6, 2024

کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 3 ہزار 858، 36 جاں بحق ہوچکے

کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 3 ہزار 858، 36 جاں بحق ہوچکے
June 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں فرنٹ لائن فائٹرز پر کورونا کے وار جاری، کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 3 ہزار 858 تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر وار جاری ہیں، کل تعداد 3858 تک پہنچ گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 2327 ہو چکی ہے، وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ کئیر عملے کی محموعی تعداد 36 ہے۔ مجموعی طور پر 476 نرسز اور 1055 دیگر اسپتال ملازمین کورونا کا شکار بنے، وائرس کا شکار 266 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تشویشناک ہے، اب تک 1456 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہوئے ہیں، پنجاب 506 ڈاکٹرز، 144 نرسز ،228 ہیلتھ سٹاف، جبکہ کے پی کے میں 591 ڈاکٹرز، 194 نرسز  اور 473 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 713 ڈاکٹرز، 78 نرسز، 146 ہیلتھ سٹاف، اسلام آباد کے 192 ڈاکٹرز، 51 نرسز، 84 ہیلتھ سٹاف کورونا کا شکار بنے، گلگت بلتستان کے 30 ڈاکٹر، 2 نرسز، 48 ہیلتھ سٹاف، بلوچستان 268 ڈاکٹرز، 4 نرس، 61 ہیلتھ سٹاف، جبکہ آزاد کشمیر کے 27 ڈاکٹر، 3 نرسز ہیلتھ سٹاف کے 15 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔