Friday, April 19, 2024

کورونا سے متاثر صحافی کو ایک لاکھ روپے فنڈز دیئے جائیں گے، فیاض چوہان

کورونا سے متاثر صحافی کو ایک لاکھ روپے فنڈز دیئے جائیں گے، فیاض چوہان
April 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کورونا سے متاثر صحافی کو ایک لاکھ روپے فنڈز دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کا کورونا کےخلاف صف اول پر موجود صحافی برادری کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان آ گیا۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے کورونا سے متاثر صحافی کو ایک لاکھ روپے فنڈز اور شہادت کی صورت میں لواحقین کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ صحافی کی بیوہ کو تاحیات دس ہزار روپے پنشن دینے کا بھی وعدہ کیا۔ مزید بولے کہ اگلے بیس سے بائیس دن شدید خطرناک ہیں، صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن میں توسیع ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا بزدار حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، صوبے بھر میں انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار نے ثابت کر دیا کہ وہ باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔