Sunday, May 12, 2024

کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں کا پلازمہ مریضوں کو لگانے کی جزوی منظوری

کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں کا پلازمہ مریضوں کو لگانے کی جزوی منظوری
April 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے طبی ماہرین کی کورونا  وائرس سے صحتیاب  ہونے والےمریضوں کا پلازمہ دیگر  مریضوں کو لگانے کی تجویز کی جزوی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں پیشرفت ہونے لگی ، کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے کی جزوی منظوری مل گئی، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے پلازمہ لگانے کےتجربے کےلیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا،ضمیر گھمرو ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر طاہر شمسی،ڈاکٹر شوبھا لکشمی اور ڈاکٹرخاور عباسی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔

 طبی ماہرین کی کمیٹی کورونا کےمریضوں کو پلازمہ لگانے، مقامی حالات میں پلازمہ کی دستیابی، افادیت اور طبی وقانونی وجوہات پر اسٹڈی  رپورٹ بھی مرتب کرےگی۔