Saturday, April 20, 2024

کورونا سے صحتیاب افراد کا پلازمہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری

کورونا سے صحتیاب افراد کا پلازمہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری
May 4, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس سے صحتیاب ہونیوالے افراد کا پلازمہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی کہتے ہیں کراچی کے این آئی بی ڈی اسپتال میں متعدد افراد پر کلینیکل ٹرائل شروع کردیا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے کا سلسلہ جاری ہے، عوام کو بہت جلد اچھی خوشخبری ملے گی اور بہتر نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ ڈائریکٹر این آئی بی ڈی کا کہنا تھا کہ این آئی بی ڈی اسپتال میں پلازمہ جمع کرنے اور کلینیکل ٹرائل کا بھی عمل جاری ہے۔