Sunday, September 8, 2024

کورونا سے صحتیاب افراد پلازمہ کے عطیہ میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں، ڈاکٹر عذرا

کورونا سے صحتیاب افراد پلازمہ کے عطیہ میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں، ڈاکٹر عذرا
May 25, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پلازما کی اشد ضرورت ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہوجانیوالے افراد اس خیر کے کام میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ کورونا سے بچنے والو، دوسروں کو بھی بچاؤ، ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ پسوَ امیونائیزیشن سے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا سکتا ہے۔  کورونا سے صحتیاب افراد سے جتنا ہو سکے پلازما عطیہ کریں۔ یہ ایک قومی خدمت ہے، جس سے ملک کے دیگر صوبوں کے مریضوں کو بھی اعلاج میں مدد مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ یہ عمل بلڈ ٹرنسفیوزن اتھارٹی کی نگرانی میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلؤں کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ پلازمہ عطیہ کے لیے NIBD کراچی، لمس جامشورو، RBC سکھر اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ رابطہ کریں۔