Thursday, March 28, 2024

کورونا سے صحت یاب پلازمہ عطیہ کرکے اپنا صدقہ نکالیں، ڈاکٹر جاوید اکرم

کورونا سے صحت یاب پلازمہ عطیہ کرکے اپنا صدقہ نکالیں، ڈاکٹر جاوید اکرم
June 20, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا کو شکست دینےوالے دیگر مریضوں کی زندگیاں بچائیں اور نیکیاں کمائیں، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ پلازمہ دے کر مریضوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے اگر آپ میں سے کوئی کورونا سے صحت یاب ہوچکا ہے تو پلازمہ عطیہ کرکے شدید بیمار افراد کی زندگی بچا سکتے ہیں، 03341920268 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔ پاکستان میں 56 ہزار 390 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ کرکے ایک لاکھ 12 ہزار 780 زندگیاں بچا سکتے ہیں۔ پلازمہ عطیہ کریں ،اور ہم وطنوں کی زندگی بچائیں۔ 03341920268 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔ 92 نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔