Friday, April 19, 2024

کورونا سے سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ، ٹریول ایجنٹس بیروزگار ہو گئے

کورونا سے سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ، ٹریول ایجنٹس بیروزگار ہو گئے
June 21, 2020

فیصل آباد( 92 نیوز) کورونا سے سیاحت کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہو گئی ،  بے روز گار ٹریول ایجنٹس کاروبار کو خیرباد کہنے لگے ۔

ماہ فروری سے پاکستان کی ٹریول انڈسٹری کو تالے پڑے ہیں،اسمارٹ لاک ڈاون بھی کچھ کام نہ آیا،فیصل آباد میں ساڑھے تین سو سے زائد ٹریول دفاتر بند ہونے سے سیکڑوں ایجنٹس بے روزگارہو گئے ،کئی توفار سیل کے بینرز لگا کر اس کاروبار سےرخصت ہوچلے، محدودپروازیں کھلنے سے بھی ٹریول ایجنٹس کو ٹکٹوں کی مد میں کوئی حصہ نہ ملا     ۔

پاکستان  ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کا سب سے بڑا ذریعہ معاش حج اور عمرہ ہے، گزشتہ برس پاکستان سے 17 لاکھ زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی لیکن اب  کی بار صورتحال انتہائی نازک ہے۔

پانچ ماہ سے دفاتر کے کرائے ادا کر پا رہے ہیں نہ ہی ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں ، ٹریول ایجنٹس کا مطالبہ ہے  کہ حکومت آسان شرائط پر قرضے فراہم  کرکے اس انڈسٹری کوسہارا دے۔

کورونا وبا کی وجہ سے بحران کا شکار ٹریول انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچائیے ،، سرکار ان کے لیے بھی کوئی ریلیف پیکج متعارف کروائیے ۔