Wednesday, April 24, 2024

کورونا سے سندھ میں شرح اموات سب سے کم، 82 فیصد لوگ صحتیاب ہو چکے، مرتضیٰ وہاب

کورونا سے سندھ میں شرح اموات سب سے کم، 82 فیصد لوگ صحتیاب ہو چکے، مرتضیٰ وہاب
July 21, 2020
کراچی (92 نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کورونا وائرس سے سندھ میں شرح اموات سب سے کم جبکہ 82 فیصد لوگ صحتیاب ہو چکے۔ مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کے دوران کے کہا کہ سندھ حکومت نے 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جبکہ زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب نے 4 لاکھ 56ہزار ٹیسٹ کیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 82 فیصد لوگ صحتیاب ہو چکے، پنجاب میں 73فیصد جبکہ خیبرپختونخوا 79فیصد کورونا کے مریض صحتیاب ہو ئے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ حکومت میں اموات کی شرح سب سے کم، 1.78 فیصد رہی، پنجاب میں سندھ سے زیادہ اموات ہوئی، شرح 2.31 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں اموات کی شرح 3.56 فیصد ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے سندھ میں آج بھی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مفت کورونا وائرس کا ٹیسٹ کررہا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے اگر ان میں علامات ہیں تو سندھ حکومت کے جاری کردہ نمبرز پر رابطہ کریں۔