Tuesday, April 23, 2024

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 24 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 24 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئیں
February 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، عالمی سطح پر وائرس سے ہلاکتیں 24 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید ایک ہزار 374، برازیل میں 716 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

روس میں مزید 337، فرانس میں 333، جرمنی میں 329 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دنیا بھر میں وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 22 لاکھ تک جا پہنچی۔