Friday, April 26, 2024

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی
May 12, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 78 ہزار تک جا پہنچی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا کے 1468789 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 678 ہلاک، مجموعی تعداد 80715 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 268، اسپین 143 اور اٹلی میں 165 افراد ہلاک ہوئے۔ فرانس میں 70، جرمنی 11، روس میں مزید 88 افراد چل بسے۔ برازیل 101، ایران 51 اور ترکی میں 47 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کینیڈا 177، بیلجیئم 75، نیدرلینڈ 18 بھارت میں مزید 111 ہلاکتیں ہوئیں۔ ادھر برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا معمولی تبدیلیوں کے ساتھ لوگوں کو مشروط کام پر جانے کی اجازت ہو گی۔ کورونا وائرس کے دوسرے فیز میں نقصان سے بچنے کیلئے شہری الرٹ رہیں۔ کئی علاقوں میں پرائمری اسکول یکم جون سے مرحلہ وار کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا۔