Saturday, May 4, 2024

کورونا سے بے حال معیشت پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کورونا سے بے حال معیشت پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
May 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے بے حال معیشت پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر بجٹ کے بعد ٹیکس چوروں کی فہرست مرتب کرے گا۔ لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کے باعث  ٹیکس آڈٹ ونگ غیر فعال ہو گیا۔ گڈز اینڈ سروسز مالکان نے موقع کوغنیمت جانتے ہوئے لاکھوں کا ٹیکس چوری کر لیا۔ ریٹرن اور ترسیلات کا موازنہ کرکے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بینکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیلات کی گئیں۔ ترسیلات کو خفیہ رکھ کر ٹیکس چوری کیا گیا ۔ ٹیکس ریٹرن کی تاخیر سے فائلنگ کا بھی فائدہ اٹھایا گیا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد ٹیکس چوروں کی فہرست مرتب کی جائےگی ۔ 50 لاکھ روپے سے زیادہ روزانہ کی گڈز اینڈ سروسز انسپکشن اور آڈٹ کا نشانہ ہونگے۔ ریٹرن اور ترسیلات کا موازنہ کرکے ایسے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔