Friday, April 19, 2024

کورونا سے بچنے کے لئے سامان فراہم کیا جائے، نرسز کے مطالبات

کورونا سے بچنے کے لئے سامان فراہم کیا جائے، نرسز کے مطالبات
April 7, 2020
کراچی (92 نیوز) ڈاکٹروں کے بعد اب نرسز نے بھی مطالبات کیلئے میدان میں آگئیں، کہتی ہیں کہ صوبے بھرکے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز کو کورونا سے بچنے کے لئے سامان فراہم کیا جائے ورنہ ہڑتال سمیت دیگر اقدامات کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس میں مطالبہ میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کا مخصوص لباس، ماسک گلوز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ نرسز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کا کہنا تھا کہ نرسز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ہوسکتےہیں۔ حکومت نرسوں کے بھی کورونا ٹسیٹ کروائے۔ نرسز رہنمائوں نے حکومت سندھ یہ بھی مطالبہ کیا کہ نرسز کی تنخواہوں سے کورونا فنڈز کی مد میں کٹوتی نہ کی جائے بلکہ انہیں ہیلتھ الائونس دیا جائے۔