Wednesday, May 8, 2024

کورونا سے بچنے کیلئے گھروں تک محدود ، مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہیں

کورونا سے بچنے کیلئے گھروں تک محدود  ، مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہیں
March 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے خود اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کا واحد طریقہ  اپنے گھروں تک محدود رہنا ، مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہنا ہے ۔

کورونا سے بچنے کیلئے  حکومت کی جانب سے  عوام کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے ، اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ خود کو گھروں  تک اور  مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں ، یاد خدا میں مشغول ہو جائیں ،  صوبائی حکومتوں کی طرف سے  لاک ڈاؤن   کسی چیز کی بندش نہیں بلکہ آپ کے اور کورونا کے درمیان حصار ہے ۔

یقیناً آپ 92نیوز کے اس پیغام پر خود بھی عمل کریں گے اور یہ پیغام گھر رہتے ہوئے دوسروں تک پہنچائیں گے۔