Wednesday, April 24, 2024

کورونا سے بچنے کیلئے لوگ متوازن غذا استعمال کریں، ترجمان پمز

کورونا سے بچنے کیلئے لوگ متوازن غذا استعمال کریں، ترجمان پمز
March 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کورونا سے بچنے کیلئے لوگوں کو متوازن غذا کے استعمال کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں کہ لیموں، سبزیاں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ متوازن غذا سے جسم میں وٹامن سی کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس سے آپ کے جسم میں بیماری سے لڑنے کی قوت مدافعت زیادہ پیدا ہو جاتی ہے۔