Saturday, April 27, 2024

کورونا سے بچنا ہے ، عوام کی اکثریت نے مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کر دی

کورونا سے بچنا ہے ، عوام کی اکثریت نے مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کر دی
March 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا سے بچنا ہے، مشکل فیصلہ کرنا ہے۔ عوام کی اکثریت نے مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کر دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کورونا مزید لوگوں تک نہ پھیلنے کیلئے یہ اچھا قدم ہے۔ مشکل وقت ہے مگر احتیاط ضروری ہے۔ کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں بیٹھنا ہے۔ عوام کو سنجیدہ کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ جلدازجلد کرنا ہو گا۔ پنجاب کے باسیوں نے بھی صوبے میں لاک ڈاؤن کی حمایت کر دی۔ انہوں نے کہا صوبہ سندھ کی طرح پنجاب میں لاک ڈاؤن ہونا چاہئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے سندھ حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے فیصل آباد میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچنے کا اور کوئی راستہ نہیں۔