Friday, April 19, 2024

کورونا سے بچنا ہے تو اسکارف پہن لیں، ٹرمپ کا خاتون رپورٹر کو جواب

کورونا سے بچنا ہے تو اسکارف پہن لیں، ٹرمپ کا خاتون رپورٹر کو جواب
April 2, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا سے بچنا ہے تو اسکارف پہن لیں، خاتون رپورٹر کے سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو ماسک کا متبادل پیش کردیا۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اپنے مسلم اور تارکین وطن مخالف موقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم کچھ آفاقی حقیقتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے انکار ممکن ہی نہیں ہوتا۔ کورونا جیسی وباء کی وجہ سے انہیں مسلم خواتین کے حجاب کے اہم جزو اسکارف کی اہمیت کا اعتراف کرنا ہی پڑگیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران خاتون رپورٹرکے سوال پر ٹرمپ نے کورونا سے بچنے کیلئے اسکارف استعمال کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ امریکا اور مغرب میں شخصی آزادیوں کے نام پرعورتوں کے حجاب پہننے اور چہرہ ڈھانپنے کو معیوب گردانا جاتا ہے، کئی ممالک میں حجاب مخالف قانون سازی بھی کی جاچکی ہے تاہم کورونا نے انہیں بھی چودہ سو سال پہلے تعلیم کی گئی فطری اسلامی تعلیمات کی جانب رجوع کرنے پر مجبورکر دیا ہے۔