Wednesday, April 24, 2024

کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن نے پالتو پرندوں کو بھی متاثر کردیا

کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن نے پالتو پرندوں کو بھی متاثر کردیا
April 4, 2020
پشاور (92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے لاک ڈاؤن نے پالتو پرندوں کو بھی متاثر کردیا۔ فروخت کیلئے دکانوں کے پنجروں میں بند پرندے بھی خوراک اور پانی سے محروم رہے۔ تازہ ہوا خوراک اور پانی نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد میں پرندے مر گئے۔ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے جاری لاک ڈائون سے پالتو پرندے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ پشاور کے علاقہ کوہاٹی میں پرندوں کی مارکیٹ بھی لاک ڈائون کے باعث بند ہوئی تو پنجروں میں بند دکانوں میں موجود پرندے بھی لاک ڈائون کی زد میں آگئے۔ قیمتی اور خوبصورت پرندوں کو نہ خوراک ملی، نہ تازہ آب و ہوا۔ دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں پرندے مر گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے بارہ دن بعد پرندوں کی دیکھ بھال کے لئے مختصر وقت کے لئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی۔ پالتو پرندے فروخت کرنے والے کہتے ہیں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان بے زبان پرندوں کی دیکھ بھال بھی زیادہ توجہ طلب ہے۔