Tuesday, May 21, 2024

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لیکر خصوصی طیارہ وطن پہنچ گیا

کورونا سے بچاؤ  کی ویکسین لیکر خصوصی طیارہ وطن پہنچ گیا
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چین نے ایک بار پھر برادر ملک سے مضبوط رشتہ ثابت کردیا، سب سے پہلے پاکستانیوں کو کورونا ویکسین دے دی، خصوصی طیارہ کورونا سے بچا کی ویکسین لیکر وطن پہنچا۔

لازوال دوستی کا پیکر، اولین ترجیح کا ضامن ، آئیرن برادرز کے تعلقات کیلئے تاریخ ساز دن ہے ، چین نے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دے کر ایک بار پھر مضبوط رشتہ ثابت کردیا۔

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچا تو راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر ویکسین حوالگی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بولے مہلک وبا سے لڑنے میں چین شانہ بشانا کھڑا رہا،پاکستان میں چینی سفیر نے بھی ویکسین کی فراہمی کو پاک چین لازوال دوستی کی مثال قرار دیا، ساتھ ہی پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تین فروری سے شروع ہوگا ، پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189 ، خیبرپختونخوا میں 280 بلوچستان میں 44،سندھ اور اسلام آباد میں 14،14ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ویکسین کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائیگی۔