Thursday, May 2, 2024

کورونا سے بچاؤ کی 4 مختلف ویکسین کی ٹیسٹنگ، ٹرائل کا عمل شروع کردیا، ڈاکٹر فیصل

کورونا سے بچاؤ کی 4 مختلف ویکسین کی ٹیسٹنگ، ٹرائل کا عمل شروع کردیا، ڈاکٹر فیصل
October 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی 4 مختلف ویکسین کی ٹیسٹنگ اور ٹرائل کا عمل شروع کردیا۔ ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ دو چینی اور دو مغربی ممالک کی ویکسین کا ٹرائل جاری ہے، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ویکسین کی خریداری کیلئے فنڈز کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں اور ریلیوں کے پیش نظر جلد نئی ایس او پیز جاری کریں گے، گلگت بلستان، آزاد جموں کشمیر، کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ اگر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو پاکستان کے اندرونی حالات کی وجہ سے ہوگا۔ وینٹی لیٹر سرپلس میں موجود ہیں، گزشتہ صورتحال جیسی وینٹی لیٹر کی قلت نہیں ہوگی، اسلام آباد میں ماسک کا لازمی استعمال پرہجوم مقامات کیلئے ہے۔