Thursday, May 9, 2024

کورونا سے بچاؤ کا درس دینے والوں نے خود ہی مجمع لگادیا

کورونا سے بچاؤ کا درس دینے والوں نے خود ہی مجمع لگادیا
April 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کے  اقدامات کا درس دینے والوں نےخود ہی مجمع لگادیا ،  صوبائی وزیرتعلیم پنجاب تنور کا افتتاح کرنے پہنچے تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد مفت نان روٹی حاصل کرنے کے لئے اکٹھی ہوگئی۔

وزیرہاؤسنگ نے راشن تقسیم کیا تو بھی شہریوں کی قطاریں لگی رہیں، صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ والدین ریلیف نہ دینے والے اسکولز مالکان کو فیس نہ دیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے  اقدامات کا درس دینے والوں نےخود ہی مجمع لگایا ، صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نصیر آباد میں تندورکاافتتاح کرنے پہنچے تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد مفت نان روٹی حاصل کرنے کے لئے اکٹھی ہوگئی ، بچے، بڑے سب لوگ احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر اکھٹے ہوگئے،جنہیں پولیس بھی روکنے سے قاصرہوگئی ۔

اس دوران صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نجی اسکولز ریلیف نہ دیں والدین انہیں فیس ادانہ کریں، اس دورن صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پی پی ایک سوساٹھ کے ایک ہزارمستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

راشن کے حصول کے لیے مہلک وائرس کے پھیلاؤکے خدشے کاخاطرمیں لائے بغیر شہریوں کاہجوم لگارہا ۔