Friday, April 26, 2024

کورونا سے بچاؤ، ملک بھر میں ٹرین آپریشن اکتیس مارچ تک بند

کورونا سے بچاؤ، ملک بھر میں ٹرین آپریشن اکتیس مارچ تک بند
March 24, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کے تحت ملک بھر میں ٹرین آپریشن اکتیس مارچ تک بند کر دیا گیا۔ مسافر ٹرینوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ٹرین آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک بند رہے گا، ذرائع کے مطابق وزارت ریلویز نے ٹرین آپریشن بند کرنے کیلئے سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھیں۔