Tuesday, April 16, 2024

کورونا سے بچاؤ، اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر شاندارنظام متعارف کروادیا

کورونا سے بچاؤ، اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر شاندارنظام متعارف کروادیا
July 16, 2020
دبئی (92 نیوز) کورونا وائرس نے جہاں دیگر معاملات زندگی میں بڑی تبدیلیاں متعارف کروائیں وہیں فضائی سفربھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگیا، اتحاد ایئر ویز نے ایک شاندار نظام متعارف کروایا ہے جو مسافر کو دیکھتے ہی اس میں وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا سکتا ہے۔ اماراتی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے فضائی سفر میں جدت کانیاشاہکارمتعارف کروادیا۔ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروادی جوچھوئے بنا ہی مسافرکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کمپنی ایلینیئم آٹومیشن کی جانب سے تیارکردہ فٹ ٹو فلائی سسٹم  کو چھوئے بنا ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی مسافر کو مکمل سکین کرکے اس کا درجہ حرارت معلوم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سسٹم میں ایپ تھرمل امیجری، حرکت کرنے والے سنسرز اور آواز ریکارڈ کرنے والے فیچرز شامل ہیں۔ کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزرکہتے ہیں، یہ سسٹم ایک ایپ کی طرز پر آپریٹ ہوتا ہے جو آپ سے مختلف سوال کرکے 14روزہ مصروفیات کی معلومات لیتا ہے جن کا جواب ہاں یا نہیں کی صورت دینا ہوتا ہے، جواب مکمل ہوتے ہی وہ آپ کو سفر کے قابل یا ناقابل ہونے کے بارے میں بتا دیتا ہے۔