Sunday, May 19, 2024

کورونا سے بچاؤ، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کیلئے حفاظتی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کورونا سے بچاؤ، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کیلئے حفاظتی گائیڈ لائنز جاری کردیں
May 23, 2020
دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، آئی سی سی کی نئی ہدایات کے مطابق اب کھلاڑی وکٹ لینے کے بعد ہاتھ نہیں ملا سکیں گے۔ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے باعث کرکٹ بحالی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، وکٹ لینے کے بعد کھلاڑی ہاتھ ملائیں گے، نہ گلے مل سکیں گے۔ آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز کے  مطابق کھلاڑی فیلڈ میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے، جس کی وجہ سے کوئی ایسا جشن منانے کی اجازت نہیں ہوگی جس میں باڈی کانٹیکٹ ہو۔ آئی سی سی نے باؤلرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ باؤلرز گیند کو چھونے  کے بعد  چہرے کو چھونے سے گریز کریں اور بار بار ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ باؤلرز اپنا کوئی بھی سامان جیسے سوئٹر، سن گلاسز، ، کیپ وغیر امپائرز کو نہیں دیں گے،،جب کہ امپائرز بھی دستانے پہن کر گیند کو چھوئیں گے۔ آئی سی سی نے انٹر نیشنل سیریز کے لیے ٹیموں کو چارٹرڈ فلائٹس میں سفر کی ہدایات کی ہے اور سیریز سے قبل کھلاڑیوں کو 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔