Wednesday, April 24, 2024

کورونا سے ایک ماہ پہلے ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی ، عبدالرزاق داؤد

کورونا سے ایک ماہ پہلے ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی ، عبدالرزاق داؤد
June 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کورونا سے ایک ماہ پہلے ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی۔ کورونا کے بعد پاکستان کی برآمدات کم ہونا شروع ہو گئیں۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ کورونا سے ایک ماہ پہلے ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی لیکن بعد ازاں ایکسپورٹ کم ہونا شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ آرڈر ہمارے واپس ہوئے لیکن امید  ہے کہ ہماری ایکسپورٹ بڑھیں گی۔ ادھر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام نہایت مشکل حالات میں شروع ہوا جسے  ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خاندانوں تک پھیلا دیا ہے۔ گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر دور دراز کے دیہاتوں تک انکوائری کر کے پیسے پہنچانا بہت مشکل تھا۔ پیسوں کی تقسیم غیر سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہے۔