Monday, May 20, 2024

کورونا سے ایک روز میں مزید 72 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے ایک روز میں مزید 72 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
March 23, 2021

اسلا آباد (92 نیوز) کورونا کے وار بڑھنے لگے۔ ایک روز میں مزید 72 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے جن میں سے 2 ہزار 485 کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب میں 2 لاکھ 969، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، بلوچستان 19 ہزار 347، اسلام آباد میں 52 ہزار 676، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں  39 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا نے ملک میں مزید 72 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے ملک میں 13 ہزار 935 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 733 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔ اس کے بعد اب اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 271 ہو گئی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں 6 ہزار 39 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد اس وائرس کی زد میں آکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔