Friday, May 10, 2024

کورونا سے ایک روز میں مزید 37 مریض جاں بحق

کورونا سے ایک روز میں مزید 37 مریض جاں بحق
December 7, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 37 افراد جاں بحق ہوگئے ، اموات کی  مجموعی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی، ترجمان کے مطابق تشویشناک کیسز کی تعداد 2 ہزار 539 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 542ہوگئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 486 ، پنجاب میں 1 لاکھ 23 ہزار 762 ، خیبرپختونخوا  میں 49 ہزار 676 ، بلوچستان میں 17 ہزار 466 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 816 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 356 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 39 ہزار 76 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 57 لاکھ 94 ہزار 942 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، ملک بھر کے 617 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 2 ہزار 932 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کے ڈاکٹر وارث کورونا کا شکارہوکر جاں بحق ہوگئے،سندھ میں کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 40 ہو گئی۔