Thursday, May 9, 2024

کورونا سے اموات میں مزید اضافہ ہو گا، وزیر اعظم کا قوم کو پھر انتباہ

کورونا سے اموات میں مزید اضافہ ہو گا، وزیر اعظم کا قوم کو پھر انتباہ
June 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو پھر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کورونا سے اموات میں مزید اضافہ ہو گا۔ کورونا پر اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا حکومت نے دباؤ کے باوجود سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا کیونکہ عوام کو کورونا  کے ساتھ بھوک و افلاس سے بھی بچانا تھا۔ اب دوسرے ملک بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کی حکومت کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا پھیلاؤ کا سبب بننے والی دکان، مال اور فیکٹری بند کردینگے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ آنیوالے دنوں میں پاکستان میں اموات بڑھ جائیں گی ۔ لگتا ہے اپوزیشن بھی یہی چاہتی ہے تاکہ حکومت پر تنقید کا موقع مل سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی پیکیج لانے کا اعلان  کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اسپتالوں میں ڈیٹا مینجر تعینات کیے جائیں گے ۔