Thursday, March 28, 2024

کورونا سے آگاہی کے حوالے سے پاکستانی فنکار برادری بھی متحرک

کورونا سے آگاہی کے حوالے سے پاکستانی فنکار برادری بھی متحرک
April 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا سے آگاہی کے حوالے سے پاکستانی فنکار برادری بھی متحرک ہو گئی۔ "کال ٹو ایکشن" کے عنوان سے شارٹ فلم تیار کر لی۔ ریما خان، حمزہ عباسی، شہریار منور، اقرا عزیز، زارا نور اور دیگر فنکار شارٹ فلم میں شامل ہیں۔ شارٹ فلم میں کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں۔ قبل ازیں معروف امریکی گلوکارہ بیونسے کی آٹھ سالہ بیٹی بلیو آئیوی نے کورونا سے بچنے کیلئے لوگوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔ پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس سے قبل بھی  کئی بارسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پرستاروں اور عوام کو پیغامات اور تصاویر کے ذریعے گھروں پر رہنےکی درخواست  اور کورونا وائرس سے متعلق  احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر چکی ہیں۔