Friday, April 19, 2024

کورونا سے آج اسپین میں 442،ایران میں 157 افراد ہلاک

کورونا سے آج اسپین میں 442،ایران میں 157 افراد ہلاک
March 28, 2020

لاہور ( ویب ڈیسک ) قاتل کورونا  کے وار جاری ہیں ، دنیا بھر میں آج 750 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ  اسپین میں صرف آج کے دن  442 اور ایران مین  157 افراد موذی وبا کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

آج کے دن اسپین میں  442 ، ایران میں 157، بیلجئم میں 42، انڈونیشیا میں 20 ، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں میں  16، 16 ، آسٹریا میں 11 ، امریکا میں  9، فلپائن میں 7 ، چین میں  6 جنوبی کوریا میں 5 افراد ہلاک ہوئے ۔

آج کے دن مہلک وباء سے ملائیشیا میں تین ، آسٹریلیا  ، انڈیا ، سربیا ، فن لینڈ اور سویڈن میں دو دو ،برازیل  ، یونان اور اسرائیل ، کروشیا ، میکسیکو ، البانیہ ، تیونس ، آذربائیجان ،چینل آئس لینڈ میں ایک ایک  ہلاکت ہوئی ۔