Thursday, May 9, 2024

کورونا سے 67 افراد جان سے گئے، مزید 4 ہزار 960 کیسز رپورٹ

کورونا سے 67 افراد جان سے گئے، مزید 4 ہزار 960 کیسز رپورٹ
June 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے، مریضوں کی مجموعی تعداد 98 ہزار 943ہو گئی، ملک بهر میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعدا د 2 ہزار دو ہو گئی۔ کورونا کی خطرناک صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمارجاری کر دیئے، ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 960 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 98 ہزار 943 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 37 ہزار 90 ہیں۔ سندھ میں 36 ہزار 364، خیبرپختونخوا 13 ہزار، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، بلوچستان 6 ہزار 221، گلگت بلتستان میں 927 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 361 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں 67 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 2002 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 683 افراد، سندھ میں 634، خیبرپختونخوا 561، بلوچستان 54، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان 13 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد دم توڑ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 747 اسپتالوں میں 5 ہزار 76 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 33 ہزار 645 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 100 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور 6 لاکھ 83 ہزار 608 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔