Tuesday, March 19, 2024

کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 6 افراد کا انتقال، 572 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 6 افراد کا انتقال، 572 نئے کیس رپورٹ
October 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 572 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 اموات کے بعد کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 392 ہو گئیں جبکہ ایک ہزار 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 96 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 5 لاکھ 72 ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی کیسز 12 لاکھ 69 ہزار 806 تک پہنچ گئے۔

ترجمان این سی او سی کے مطابق ملک بھر 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 61 ہزار 718 افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز دی گئی جبکہ 3 لاکھ 83 ہزار 426 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔