Friday, May 17, 2024

کورونا سے 24 گھنٹوں میں 97 اموات، 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے 24 گھنٹوں میں 97 اموات، 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ
June 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 افراد کی جان لے لی، اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 935 ہو گئی، ملک بھر میں 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 ہو گئی۔ کورونا ، 24 گھنٹوں ، 97 اموات ، 4 ہزار 734 نئے کیسز ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، اسلام آباد ، 92 نیوز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1935 ہو گئی، پنجاب میں متاثرین کی تعداد35 ہزار308 ہو گئی، سندھ میں 34 ہزار 889 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ کے پی میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 12 ہزار 459 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 776 تک جا پہنچی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 323، آزاد جموں و کشمیر میں 331 اور گلگت میں 897 ہو گئی۔