Thursday, April 25, 2024

کورونا سے 23 افراد انتقال کرگئے، 901 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے 23 افراد انتقال کرگئے، 901 نئے کیس رپورٹ
June 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ روز 23 افراد انتقال کر گئے جبکہ 901 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک دن میں 44 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکٹو کیسز 32 ہزار 241 رہ گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 140، پنجاب میں 8 ہزار 844، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 974، گلگت بلتستان 216، بلوچستان میں 822 اور آزاد جموں و کشمیر میں 434 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8 اور کے پی میں 6 ہوئیں۔ ایک روز میں 44 ہزار 544 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.02  فیصد رہی۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 253 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔2 ہزار 197 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہوگئی جن میں سے 9 لاکھ 291 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔