Wednesday, May 8, 2024

کورونا سے 21 افراد انتقال کرگئے، مزید 2607 نئے کیس بھی رپورٹ

کورونا سے 21 افراد انتقال کرگئے، مزید 2607 نئے کیس بھی رپورٹ
July 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ روز 2 ہزار 607 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 21 افراد انتقال گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک دن میں 48 ہزار 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 331  تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 29 ہزار 545 ، پنجاب میں 9 ہزار 761، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 131، اسلام آباد میں ایک ہزار 996،  گلگت بلتستان میں 891، بلوچستان میں ایک ہزار 571 اور آزاد جموں و کمشیر میں ایک ہزار 436 کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 48 ہزار 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 19 ہزار 163 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔