Saturday, May 11, 2024

کورونا سے 20 افراد جاں بحق، مزید 471 کیس رپورٹ

کورونا سے 20 افراد جاں بحق، مزید 471 کیس رپورٹ
November 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 471 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 538 ہوگئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 1,233 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار711  تک جا پہنچی۔