Friday, March 29, 2024

کورونا، سندھ میں دکانیں شام 5 اور پنجاب میں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا، سندھ میں دکانیں شام 5 اور پنجاب میں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
March 28, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، دکانیں رات 8 کے بجائے شام 5 بجے بند کرا دی جائیں گی۔ ادھر پنجاب میں بھی دکانیں رات 8 بجے بندہوں گی، گڈز ٹرانسپورٹ بحال جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے تحت دکانوں کو رات 8 کے بجائے شام 5 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں تمام دکانیں رات 8 بجے بند ہونگی، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ گراسری، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، کریانہ، سپرمارکیٹ، دودھ کی دکانیں رات 8 بجے بند ہونگی۔ چکن، مچھلی اور گوشت اور دودھ کی دکانیں بھی 8 بجے بند کردی جائیں گی، بیکریز اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ حکومت نے چند محکموں کو چھوڑ کر اکثریتی سرکاری محکموں کو چھٹیاں دے کر بند کر رکھا ہے۔