Saturday, April 20, 2024

کورونا ریلیف بل میں ترمیم کے لیے امریکی کانگریس کی کوششیں ناکام

کورونا ریلیف بل میں ترمیم کے لیے امریکی کانگریس کی کوششیں ناکام
December 25, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا ریلیف بل میں ترمیم کے لیے امریکی کانگریس کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن ارکان پارلیمنٹ نے کورونا ریلیف پیکیج 3 گنا بڑھانے سے انکار کر دیا جب کہ ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کی 6 سو ڈالر سے 2 ہزار ڈالر تک ریلف بڑھانے کی حمایت کی۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکنز سے ترمیم کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ری پبلکن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 2 دن قبل 892 ارب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکیج مسترد کیا تھا۔