Friday, March 29, 2024

کورونا دنیا بھر میں 12 لاکھ 39 ہزار زندگیاں نگل گیا

کورونا دنیا بھر میں 12 لاکھ 39 ہزار زندگیاں نگل گیا
November 6, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) کورونا دنیا بھر میں 12 لاکھ 39 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 90 لاکھ تک جا پہنچی۔ چوبیس گھنٹوں میں امریکا میں مزید ایک ہزار 125، بھارت میں 675، میکسیکو میں 635 ہلاکتیں ہوئیں۔ برازیل میں مزید 609، اٹلی میں 428، ایران میں 406 ، برطانیہ میں 378 اموات ہوئی۔ ادھر ناروے حکومت نے نئے کورونا ایس او پیز نافذ کر دیے۔ خبرایجنسی کے مطابق ملک میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔ بند جگہ پر عوامی اجتماعات میں نشستوں کیساتھ صرف 200 افراد کو جمع ہونے کی اجازت ہو گی۔ بند جگہ پر عوامی اجتماعات میں بغیر نشستوں کے 50 سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکتے۔ پرائیویٹ پارٹیوں میں 20 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگ گئی۔ ریسٹورینٹس اور تفریحی مقامات رات 12 بجے تک بند کرنا لازم ہو گیا۔