Friday, April 19, 2024

کورونا ، 24 گھنٹے میں 1226 کیسز رپورٹ، 35 افراد جاں بحق

کورونا ، 24 گھنٹے میں 1226 کیسز رپورٹ، 35 افراد جاں بحق
July 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا۔ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 226 کیسز اور 35 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریضوں نے وائرس کوشکست دے دی۔ عالمی وبا کا اثرکم ہونے لگا۔ پاکستان کورونا کو شکست دینے لگا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1 ہزار 226 کیسز اور 35 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں اب تک 5 ہزار 822 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے۔ اب تک کورونا سے 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 857 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 1 ہزار 894 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ 238 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔