Friday, April 26, 2024

کورونا جیسے یورپ اور امریکا میں پھیلا ویسے پاکستان میں نہیں پھیلا ،وزیر اعظم

کورونا جیسے یورپ اور امریکا میں پھیلا ویسے پاکستان میں نہیں پھیلا ،وزیر اعظم
May 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے  کووڈ ایکشن پلیٹ فارم سےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جس رفتار سے یورپ اور امریکا میں پھیلا، ویسے پاکستان میں نہیں پھیلا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کورونا وائرس سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کی صورتحال بالکل مختلف ہے ، اس کے باوجود کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، ہمارے لیے بڑا چیلنج لاک ڈاؤن کے غریب عوام پر اثرات سے نمٹنا ہے۔

وزیر اعظم  نے  عالمی اقتصادی فور کےکووڈایکشن پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   کورونا کے حوالے سے مغرب اور ہمارے حالات مختلف ہیں،  غربت کے باعث لاک ڈاؤن نرم کرنے پر مجبور ہوئے، لاک ڈاؤن  سے ڈھائی کروڑافرادبیروزگار ہوگئے ،12سے 15کروڑ آبادی متاثرہوئی ،ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا ،کروڑوں لوگوں کو بچانے کیلئے معیشت کو کھولنا پڑا۔