Friday, April 26, 2024

کورونا بڑھنے لگا، ایک دن میں 40 افراد انتقال کرگئے، 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ

کورونا بڑھنے لگا، ایک دن میں 40 افراد انتقال کرگئے، 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ
August 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ایک دن میں 4 ہزار 858 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز40 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 73 ہزار سے زائد ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 858 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 213 ہوگئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 46 ہزار616، پنجاب میں 13 ہزار 470، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 110 ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز3 ہزار 847۔گلگت بلتستان میں 813، بلوچستان میں ایک ہزار199  اور آزاد جموں وکشمیر میں 3 ہزار 158 کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ۔کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 39 ہزار 695 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 43 ہزار20  مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 462 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 414 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 318 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 3 ہزار 889 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔