Saturday, April 20, 2024

کورونا ایک دن میں مزید 44 جانیں نگل گیا ، ایک ہزار 52 نئے کیسز رپورٹ

کورونا ایک دن میں مزید 44 جانیں نگل گیا ، ایک ہزار 52 نئے کیسز رپورٹ
June 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 44 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1052 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 565 ، پنجاب میں 9 ہزار 62 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 872 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 29 ، گلگت بلتستان 165، بلوچستان میں 793 اور آزاد جموں و کشمیر میں 435 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں 24 اور پنجاب میں 12 ہوئیں۔ ایک روز میں 45 ہزار 924 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 267 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 2 ہزار 262 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہو گئی ہے۔ 8 لاکھ 97 ہزار 834 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔