Thursday, March 28, 2024

کورونا اینٹی وائرس انجکشن ریمڈیزویر کی قیمت 38 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

کورونا اینٹی وائرس انجکشن ریمڈیزویر کی قیمت 38 فیصد کم کرنے کا فیصلہ
November 30, 2020

وزارت صحت نے پالیسی بورڈ کی سفارش پر سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔ قیمت 3ہزار 564 روپے کمی سے 5 ہزار 680 روپے مقرر کی جائے گی۔  

وزارت صحت نے سمری میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان بنگلہ دیش سے ریمڈیزویزر انجیکشن درآمد کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں ریمڈیزویزر انجیکشن کی قیمت 55 ڈالر سے کم ہو کر 35 ڈالرہو گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے ہی انجیکشن بنگلہ دیش سے درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

سمری میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قیمت کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اوپن مارکیٹ میں بعض کمپنیوں نے ریمڈیزویزر انجیکشن بلیک میں فروخت کیا۔ ڈریپ کو اوپن مارکیٹ میں زائد قیمت وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔