Monday, May 13, 2024

کورونا ایس اوپیز، شادی تقریبات کیلئے آؤٹ ڈور میرج ہالز لازمی قرار

کورونا ایس اوپیز، شادی تقریبات کیلئے آؤٹ ڈور میرج ہالز لازمی قرار
November 8, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا ایس او پیز کے تحت شادی کی تقریبات کے لیے آؤٹ ڈور میرج ہالز ضروری، تقریب کا وقت دو گھنٹے، رات دس بجے کے بعد کوئی شادی کی تقریب نہیں ہوگی۔ کورونا ایس اوپیز ، شادی تقریبات ، آؤٹ ڈور میرج ہالز ، 92 نیوز کوروناکے پھیلاؤ کی وجہ سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی کا معاملہ!، بیس نومبر سے آؤٹ ڈور میرج ہالز میں شادیوں کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے۔ ایس اوپیز کے تحت آؤٹ ڈور شادی تقریب میں زیادہ سے زیادہ ہزار افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب کا وقت دو گھنٹے ہوگا اور رات دس بجے کے بعد شادی کی تقریب نہیں ہو گی۔ تمام شرکا کے لیے ماسک پہننا اور سینٹائزر کا استعمال، چھ فٹ کا سماجی فاصلہ رکھناضروری ہوگا۔ آؤٹ ڈور ہالز کے داخلی دروازوں پر تھرمل اسکیننگ کی جائے گی، بوفے ڈنر اور لنچ میں سیلف سروسز پر پابندی ہوگی۔ ایس اوپیز کےمطابق  پیکنگ میں لنچ بکس اور ٹیبل سروس کے تحت ہی کھانا دیا جائے گا، ایس اوپیز کے تحت ہزار افراد کے لیے 36ہزا سکوائر فٹ  اور 500افراد کے لیے 18ہزار سکوائر فٹ جگہ ضروری ہوگی۔ دو سو پچاس افراد کے لئے نوہزار اسکوائرفٹ، ایک سوپچاس افراد کے لئے پانچ ہزار چارسواور سوافراد کے لئے چھتیس سواسکوائرفٹ اوپن جگہ کا ہونا لازمی ہوگا۔