Friday, May 17, 2024

کورونا ایس اوپیز خلاف ورزی پر 32 افراد گرفتار، لیگی ایم پی اے اور والد پر مقدمہ درج

کورونا ایس اوپیز خلاف ورزی پر 32 افراد گرفتار، لیگی ایم پی اے اور والد پر مقدمہ درج
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں انتظامیہ ان ایکشن ہے، اسلام آباد میں 32 افراد گرفتار جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ادھر پاکپتن میں لیگی ایم پی اے میاں نویدعلی اور ان کے والد کیخلاف کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بڑھتے کورونا کیسز پر لاہور کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔