Thursday, April 25, 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لاہور میں 30 دکانیں سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لاہور میں 30 دکانیں سیل
May 3, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر انتظامیہ نے لاہور میں 30 دکانیں سیل کردیں، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی درجنوں مقدمات درج کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 30 دکانوں، اسٹورز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کئے گئے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ، ملتان، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے گئے۔

اِدھر مردان میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے، شہری اور دکاندار ایس او پیز پر عمل کرنے لگے۔