Sunday, May 12, 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن ، لاہور میں کئی دکانیں سیل ، مقدمات درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن ، لاہور میں کئی دکانیں سیل ، مقدمات درج
March 28, 2021

لاہور ( 92 نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے لیا گیا ، لاہور میں کئی دکانیں سیل ، لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا ، ماسک نہ پہننے پر شہریوں کےخلاف مقدمات ہونے لگے ۔

ٹھوکرنیاز بیگ میں بس ٹرمینل سیل کر دیا گیا ، ملتان میں 9 بسیں تحویل میں لےلی گئیں، لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ۔ چار بڑے اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹر مریضوں سے بھر گئے ۔

پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں بھی مریضوں کےلیے مزید گنجائش ختم ہو گئی ۔