Tuesday, May 21, 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ ان ایکشن ، ملتان میں 26 کاروباری مراکز سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ ان ایکشن ، ملتان میں 26 کاروباری مراکز سیل
May 11, 2021

ملتان (92 نیوز) لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ ان ایکشن ہو گئی۔ ملتان میں 26 کاروباری مراکز اور دو ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ کورونا لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں اور پولیس میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض جگہوں پر آدھے شٹر کھول کر خرید فروخت کی جا رہی ہے۔ پولیس کے گشت پر دکانیں بند کر دی جاتی ہیں جانے کے بعد دوبارہ خرید وفروخت شروع کر دی جاتی ہیں،،۔

ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں، دکانوں پر لاک ڈاون کے احکامات پر عمل درآمد کروائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو سو ننانوے مقدمات درج کیے گئے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 4 ہزار 792 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فلیگ مارچ بھی کیا جا رہا ہے۔