Friday, April 26, 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، مریم سمیت ن لیگ کے متعدد رہنماؤں ، کارکنوں پر مقدمات درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، مریم سمیت ن لیگ کے متعدد رہنماؤں ، کارکنوں پر مقدمات درج
December 9, 2020

لاہور (92 نیوز)اپوزیشن کی کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، پنجاب حکومت بھی متحرک ہو گئی ، مریم نواز سمیت ن لیگ کےمتعددرہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

اپوزیشن کی جانب سے کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزیاں،پنجاب حکومت نے بھی آستینیں چڑھالیں، مسلم لیگ ن کی ریلی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مریم نواز سمیت رہنماؤں اورکارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ، مقدمات میں عوامی آمدورفت میں خلل اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی مقدمات میں شامل کی گئی ہیں۔

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مریم نواز،مریم اورنگزیب،طلال چودھری،ملک ریاض اور 600 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، بادامی باغ تھانہ میں سعید خان، محمد شہزاد سمیت ن لیگ150  کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،تھانہ مصری شاہ میں مجموعی طور پر چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

غازی آباد اور باغ بانپورہ میں بھی ایک سوبیس  لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں،مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے،ایف آئی آرز سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

سی سی پی اولاہور عمر شیخ نے مقدمات میں نامزد ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک متعلقہ پولیس کودیاہے۔