Friday, May 17, 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی ضلع وسطی انتظامیہ کی کارروائیاں ، کئی دکانیں سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی ضلع وسطی انتظامیہ کی کارروائیاں ، کئی دکانیں سیل
April 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی ضلع وسطی انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے کئی دکانیں، بیکریاں اور ریسٹورنٹ سیل کر دیئے۔

مینا بازار کریم آباد میں تیرہ سو پچاس دکانیں سیل کر دی گئیں۔ الیکٹرونک مارکیٹ میں تریسٹھ، صائمہ پاری مال کی چار سو ساٹھ ، حیدری مارکیٹ کی ساڑھے سات سو دکانیں سیل کی گئیں۔ کریانہ، بیکریاں اور ریستوران سمیت ستائیس دکانوں کو غیر معینہ مدت کیلئے سیل کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 167 دکانوں سمیت چار ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے مطابق کارروائیاں میٹھادر، صدر وال کلاک مارکیٹ، نیپئر اور بغدادی کے علاقوں میں کی گئی۔ پرائز لسٹ کے خلاف اشیاء فروخت کرنے پر تیس دکانوں کو بھی جرمانے کیے گئے۔